نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت نے ممبران اسمبلی کو اپنے علاقے میں کام کرانے کے لیے فنڈ کو چار کروڑ روپے سے بڑھاکر10 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے دلی اسمبلی میں منگل کو کابینہ کے اس فیصلے کی جانکاری دی۔مسٹر سسودیا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔مسٹر سسودیا نے بتایاکہ ممبران اسمبلی ایم ایل اے فنڈ بڑھانے کا مطالبہ کافی عرصے سے کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے فنڈکوموجودہ چار کروڑ سے بڑھا کر سالانہ 10 کروڑ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نائب وزیراعلی نے بتایا کہ کابینہ نے اس کے علاوہ قومی راجدھانی میں غیر ملکی زبان کی اکادمیوں کی تشکیل کی بھی تجویز منظوری دی ۔ وزیرشہری ترقیات وصحت ستیندر جین نے بتایاہے کہ کابینہ کے اس فیصلے کو رواں برس عملی جامہ پہنایا جائے گا۔